قرآن مجید اور عظمت سادات



قرآن مجید اور عظمت سادات
قرآن مجید اور عظمت سادات، آپ قرآن میں بہت سے آیات تلاش کرتے ہیں، لیکن ہم یہاں کچھ ذکر کرتے ہیں.

ان اللہ اصطفی ادم و نوحا و آل ابراھیم و آل عمران علی العلمین ذریتہ بعضھا من بعض۔(آل عمران؛۳۳۔۳۴)
بے شک خدا نے آدم ؑ اور نوح ؑ اور ابراھیم ؑ اور خاندان عمران کو سارے جہان میں سے چن لیا ہے۔ بعض کی اولاد کو بعض سے۔


چنا خاندان ہر خاندان سے بہتر ہے جو چنانہیں کیا گیا ہے. سادات خاندان کے لئے آیت  سےثابت ہوتا ہے، سادات دوسرے خاندانوں سے بہتر ہے.
حضرت امام رضا نے امام اور امت کے درمیان بارہ فرق پیش کیے، جو قرآن کریم سے ہے.

انما یریداللہ لیزھب عنکم الرجس اھل البیت و یطھرکم تطھیرا (الاحزاب؛۳۳)
ترجمہ.
خدا تو بس یہ چاہتا ہے کے تم کو ہر طرح کی برائی سے پاک کر دے جس طرح 
پاک رکھنے کا حق ہے

خاندان تطہیر کے افراد افضل ہیں غیر سادات افراد سے۔سید اور امیتی برابر نہیں ہو سکتا۔

واعلموا انماغنمتم من شیی فان للہ خمسہ و للرسول ا لزی القربی و الیتمی االمساکین و ابن السبیل (الانفال :۴۱)
اور جان لو جو نفع تم کسی چیز سے حاصل کرو تو اس میں خمس (پانچواں حصہ )خدا اور اس کے رسول ﷺ اور رسول  کے قرابتداروں یتیموں مسکینوں اور مسافروں کا ہے۔

تمام سادات پر صدقہ لینا حرام ہے۔ اس لیے خمس نکالنا واجب ہے۔قرآن مجید کی 
آیت نے باب الخمس سیداور غیر سید کا فرق واضع کر دیا ہے۔

اناعطینا ک الکوثر 
(الکوثر) ہم نے آپ کو کثرت اولاد عطا کی ۔
بلا شکو شوبہ روے زمین پر سادات اور آنحضرت  کو کفار کے طعنوں کا جواب سورہ کوثر ہے۔

یا ایھاالناس اینا خلقنا کم من دکر و انثی و جعلنا کم شعوبا و قبا یل لتعارفوا ان اکرمکم عنداللہ اتقکم (الحجرات: ۳۱)

لوگو ہم نے تم سب کو ایک مرد اور ایک عورت سے پیدا کیا۔اورہم نے ہی تمہارے برادریاں اور قبیلے بناے۔تاکہ تم ایک دوسرے کی شناخت کر لو ۔بے شک خدا کے نزدیک بڑا عزت والا وہ ہے جو بڑا پرہیز گار ہو۔
بڑا پرہیز گار چھوٹے پرہیزگار کے برابر نہیں اسی طرح میقی اور اتقی برابر نہیں ۔اسی طرح امام المیقین کی اولاد سادات اور غیر سادات برابر نہیں ہیں۔

یا ایھاالزین امنوا الا تحلوا شعایر اللہ ولا الشھر الحرام ولا الھدی ولا القلای د ولا امین البیت الحرام (المایدہ:۲)

اے ایماندارد؛ دیکھو نہ بے حرمتی کرو خدا کی نشانیوں کی ۔نہ حرمت والے مہنے کی نہ قربانی کی۔نہ پٹے والے جانوروں کی اور نہ خانہ کعبہ کے قصد کرنے والوں کی۔

قربانی کے پٹے والے جانوروں کا احترام لازم ہے تو کیا اولاد رسول اور ذریت  علی ؑ و بتول ؑ پٹے والے جانوروں سے کم تر ہیں (نعوذوبااللہ) پٹے والے جانوروں کا احترام اللہ کی طرف نسبت کی وجہ سے ہے۔ جبکہ سادات تو ا ٓپ ﷺ کا خون ہونے کی وجہ سے اور بھی احترام کے حقدار ہیں۔




Post a Comment

0 Comments