حضرت عیسیٰ علیہ السلام Hazrat Easa A. S

Hazrat-Easa-A.S

حضرت عیسیٰ علیہ السلام
 حجرت عیسیٰ علیہ السلام بنی اسریل میں اللہ کے نبی ؑ تھے۔حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی والدہ کا نام حضرت مریم ؑ السلام ٰہے۔

معجزانہ ولادت ۔
حضرت عیسیٰؑ کی پیدایش اللہ کے حکم سے بغیر باپ کے پیدا ہوے۔آپؑ کی والدہ بنی اسریل کی نسل میں سے تھی۔آپؑ کے بغیر باپ کے پیدا ہونے پر بنی اسریل نے آپ ؑ کی والدہ پر بد چلنی کا الزام لگایا۔اس پر آپؑ نے اس وقت کلام کیا جس وقت بچے نہیں بولتے ۔ آپ ؑ نے بتایا کے میں اللہ کا نبی ؑ ہو ں اور ایک کتاب انجیل لے کر آیا ہوں ۔اور اپنی ماں کی پاک دامنی ثابت کر دی ۔
حضرت عیسیٰ ؑ کے معجزات۔
حضرت عیسیٰ ؑ نے تقریبا تیس سال کی عمر میں نبی کی حثیت سے تبلیغ کا آغاز کیا اور یہود کو بے روح مزبیت کے بجاے اللہ کی محبت ، انسانی ہمدردی اور حاجت مندو کی امداد اور توحید کی تلقین کی۔یہود آپ ؑ کی دعوت قبول کرنے کے بجاے آپؑ کے مخالف ہو گے اللہ تعالیٰ نے آپ ؑ کو بہت سے معجزات سے نوازہ تھا اس وقت طیب یونانی عروج پر تھا اس وقت جو مریض طیب یونانی سے لاعلاج ہو جاتے تھے آپؑ ان کو شفا  یاب کر دیتے ۔
حضرت عیسیٰ ؑ پیدایشی نابینا کو اللہ کے حکم سے ٹھیک کر دیتے تھے ۔حضرت عیسیٰ ؑ کوڑھی کے مریض کو اسی وقت ٹھیک کر دیتے ۔اللہ کے حکم سے مردوں کو زندہ کر دیتے تھے۔مٹی سے پرندہ بناتے اور اس میٰں پھنونک مارتے تو وہ اللہ کے حکم سے اُڑنے لگتا ۔حضرت عیسیٰؑ دریاوں کو پیدل چل کر عبور کر لیتے۔آپ ؑؑ ایک دو آدمیوں کے کھانے سے پانچ ہزار آدمیوں کا پیٹ بھر دیتے ۔ آپؑ بیماروں اورآسیب زدہ کو بھی ٹھیک کر دیتے۔ 
حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے خلاف یہود کی شازش۔
یہود آپ ؑ کی مقبولیت سے گبھراے اور ان کے دل میں اس چیز کا ڈر پیدا ہو ا کہیں ان کی مذہبی سرداری اور اجاداری ختم نہ کر دیں ۔اس لے انہوں نے آپ ؑ کو ختم کرنے کا ارادہ کرلیا۔اور وہ فلسطین کے رومی گورنر کے پاس مقدمہ لے کر گے کہ حضرت عیسیٰ ؑ نے ہمارے دین کو بگاڑنا شروع کر دیا ہمارے نوجوانوں کو گمراہ کرنا شروع کر دیا ہے۔اُس نے ہمارے اندر فتنہ اور اختلاف پیدا کر دیا ہے۔وہ ایک انقلابی شخض ہے ۔ وہ اپنے آپ کو بادشاہ کہتا ہے قانون کا احترام نہیں کرتا اور وہ حکومت کےلیے خطرہ ہے ۔ وغیرہ وغیرہ۔۔۔۔
یہودی علما کا فیصلہ۔
رومی گورنر یہود کی مکاریوں کو سمجھتا تھا اس لیے کہا کے یہود علما اس کا خود فیصلہ کریں گے ۔ چنانچہ یہودی علما نے آپ کو سولی دینے کا فیصلہ کیا۔گورنر نے بے دلی سے اس چیز کا حکم صادر کر دیا۔یہود اس سے خوش ہو گے اور انہوں نے حضرت عیسیٰ ؑ کو تنگ کرنا اور اذیتیں دینا شروع کر دیا۔یہود کا اور آپ کے چانے والوں کا ایک ہجوم ا ٓپ ؑ کے گرد تھا ۔ اس دوران جو شخص آپ ؑ کو گرفتار کرنے کے لیے آیا اللہ نے اس کی شکل آپ ؑ جیسی کر دی اور یہود نے اسے عیسیٰ ؑ سمجھ کر سولی پر چڑھا دیا اس دوران اللہ نے آپ ؑ کو ا ٓسمان پر اُٹھا لیا۔

Post a Comment

0 Comments