usool e deen shia in urdu اصول دین توحید،عدل،نبوت،امامت،قیامت

توحید،

توحید 
توحید سے مراد یہ ہے ۔کہ خدا واحدہ لا شریک ہے۔ہمیشہ سے ہے اور ہمیشہ رہے گا۔بے مثل اور بے مثال ہے۔خالق ،مالک رازق اس کے وعلاوہ کوی نہیں ۔
اللہ واحد ویگانہ ہے کوی چیز اس کے مثل و مانند نہیں۔وہ ہمیشہ سے اس طرح رہا اور ہمیشہ ایساہی رہے گا۔بغیر کانوں سے سینتا اور بغیر آنکھوں سے دیکھتا ہے۔وہ سب کچھ جانتا ہے۔ ایسا حکیم و دانا ہے کہ اس کا کویی کام عبث نہیں۔زندہ قایم و دایم اور وعالم و قادر ہے۔اور ایسا غنی ہے ۔کہ سب اس کے محتاج ہیں وہ کسی کا محتاج نہیں۔
وہ یکتہ و تنہا اور بے نیاز ہے اس سے کویی پیدا نہیں ہوا کہ اس کا وارث بن سکے اور نہ وہ کسی سے پیدا ہوا کہ کویی اس کا شریک بن سکے۔نہ اس کا ہمسر و نظیر ہے۔نہ اس کی کویی ضداور شبہیہ ہے ۔نہ تو کویی اس کا شریک ہے اور نہ اسے نیند آتی ہے اور نہ نیند ۔ہر چیز اس کی پیدا کردا ہے اس کے سوا کوی عبادت کے لایق نہیں۔
توحید نہج البلاغہ کی روشنی میں۔
حضرت علی علیہ سلام فرماتے ہیں۔


میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کویی معبود نہیں۔جو یکتہ و لا شریک ہے۔وہ اول ہے اور اس طرح اس سے پہلے کویی چیز نہیں۔وہ آخر ہے کہ اس کی کویی انتہا 
نہیں۔
عدل
سے مراد خدا وند کریم عادل ہے۔وہ نہ کسی پر ظلم نہیں کرتا اور نہ اس سے کویی ایسا فعل سرزرد ہوتا ہے۔جسے عقل سلیم برا سمجھے اسی اعتقاد کا نام عدل ہے۔
اللہ تعالی ٰ نے انسان کو اچھایی اور برایی میں تمیز کرنے کے لیے عقل عطا کی۔اور اس کی ہدایت کے لیے انبیا بھیجے اپنی کتابیں بھیجیں۔انسان کو بتاےا کے یہ نیکی کا رستہ ہے اور یہ بدی کا۔انسان کو اس کے افعال میں خودمختار بنایا ۔البتہ اختیارات کلی یا جزوی خدا ہی کے پاس ہیں مگر انسان کو نیکی اور بدی کی طاقت اللہ نے دی ہے۔اور اللہ انسان کو اسے کام کا حکم نہیں دیتا جن کی وہ طاقت نہیں رکھتے اور وہ ان کو اتنا عذاب دیتا ہے جتنے کے وہ حق دار ہیں۔
عدل کا معنی ہے۔

ہرشے کو اپنے موزوں مقام پر رکھنا اور حق دار کو حق پہچانا ۔عدل مخلوق کے درمیان اللہ کا میزان ہے۔
نبوت۔
نبوت سے مراد اللہ تعالیٰ کے انبیا پر ایمان رکھنا۔اللہ تعالیٰ نے انسان کی ہدایت کے لیے بہت سے نبی ؑ بھیجے۔ان کا یہ مقصد تھا کہ انسان کو ایک رب کی طرف بلانا اور ان کو دنیا اور آخرت کے فواید اور نقصانات سے آگاہ کرنا۔ہمارا عقیدہ ہے کہ آدم ؑ سے لے کر آخری نبی حضرت محمد ﷺ تک جتنے نبی آے ان کو نبی مانا اور آخری نبی حضرت محمد ﷺ کے بعد کویی نبی نہیں اگر کویی نبوت کا دعوہ کرتا ہے اور وہ نبی ﷺ سے بعد کا ہو تو وہ جھوٹا ہے۔
امامت 
حضرت محمد ﷺ نے فرمایا کہ۔
میرے بعد میرے بارہ جان نشین ہوں گے ان میں حضرت علی ؑ سے لے کر آخری امام مہدی ؑ شامل ہیں ۔
امام معصوم اور نبی ﷺ کی اولاد میں سے ہوں گے ۔امام ہر لحاظ سے پرہیز گار ہوتا ہے اور وہ دین کو محستکم کرتا ہے۔امام کے نام درج ذیل ہیں ۔
حضرت امام علی علیہ السلام
حضرت امام حسن علیہ السلام
حضرت امام حسین علیہ السلام
حضرت امام زین العابدین علیہ السلام
حضرت امام باقر علیہ السلام
حضرتامام جعفر صادق علیہ السلام
حضرت اما م موسیٰ کاظم علیہ السلام
حضرت امام رضاعلیہ السلام
حضرت امام تقی علیہ السلام
حضرت امام نقی علیہ السلام
حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام
حضرت امام مہدی علیہ السلام
قیامت 

اللہ تعالیٰ نے انسان کو پیدا کیا نیکی اور بدی کی تمیز دی ۔عقل اور شعور عطا کیا۔ہدایت کے لیے انبیا بھیجے ۔پھر موت کو پیدا کیا۔موت کے بعد قبر میں انسان پہنچتا ہے۔پھر ایک دن ایسا آے گا انسان دوبارہ زندہ کئے جایں گے ان کے اعمال کا حساب ہو گا ۔اچھے اعمال والا جنت میں جاے گا اور برے اعمال والا دوزخ میں۔ اس دن کو قیامت کہتے ہیں ۔ہر مسلمان کا قیامت پر ایمان لازمی ہے۔خدا وند بروز قیامت تمام انسانوں کو امحشور فرماے گا ان کی روحیں ان کے اصل بدن میں داخل فرماے گا ۔پھر حساب کتاب اور جزا و سزا کا عمل ہو گا۔

Post a Comment

0 Comments