شہری مملکت مکہ کے انتظامی ادارے

http://www.pakpoint1214.tk/2018/09/blog-post.html

شہری مملکت مکہ کے انتظامی ادارے

اسلام سے پہلے مکہ شہر درج ذیل انتظامی اداروں پر مشتمل 
تھا۔

حجابہ

یہ کعبہ کی چابیوں کے امیں تھے۔فتح مکہ کے وقت عثمان بن طلحہ اس کا سردار تھا۔

سقایہ

حاجیوں کی خردونوش اس کی ذمہ داری تھی یہ فرائض بنی ہاژشم کے سپرد تھا۔فتح مکہ کے وقت آپ صلی اللہ علیہ السلام کے چچا حضرت عباس اس کے انچارج تھے۔

لوا

یہ قومی پرچم کے علمدار تھے اس قوم کا سردار  تمام فوجوں کا سردار ہوتا نبو امیہ اس وقت اس کے علمبردار تھے۔

ندوا 

یہ شعبہ قومی مشاورت انتظام کرتا ۔جس میں تمام قریش جمع ہو کر اس اپنے ذاتی اور قومی امور پر مشاورت دیتے۔یہ اعزاز ابو العزی بن قصائی کے قبیلے اسود کے پاس تھا۔

سفارہ

اس محکمہ کے ذمہ  دیگر قبائل کے ساتھ سفارتی تعلقات کو فروغ دینا اور خط و کتابت کرنا تھا۔

رفاوہ 

اس کا کام غریب حاجیوں کی مہمان نوازی کرنا تھا۔رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں حارث اس کا سردار تھا۔

خزینہ

یہ محکمہ مالیات کے انتظام و انصرام کا ذمہ دار تھا ۔یہ اعزاز قبیلہ حسان کے پاس تھا۔

دیت 

اس کا کام تاوان ۔جرمانے ۔خون بہا اور دیت کی رقم وصول کرنا تھا۔یہ شعبہ بنو تیم ابن مرہ کے پاس تھا  

اموال المحجر

بتوں کے چراوے کا انتظام کرنا اس کے سپرد تھا۔

ایسار

یہ بتوں کے استخارہ کرنے کا کام کرتا تھا۔

قبہ

یہ فوجی کیمپ کا انتظام کرتے۔

اعنہ

یہ محکمہ سواروں کی سپہ سالاری کے لیے مخصوص تھا۔


Post a Comment

0 Comments