دریا سے بننے والے مختلف خدوخال بیان کریں

دریا سے بننے والے مختلف خدوخال بیان کریں
 دریا سے بننے والے زمینی خدوخال
دریا سے بننے والے مختلف خدوخال بیان کریں

 دریازمینی خدوخال میں تبدیلی لانے والا ایک اہم کارکن ہے مستقل دریا ان علاقوں میں پائے جاتے ہیں جہاں بارش تسلسل سے ہوتی ہے پھاڑوں کی موجودگی پانی کے بہاو کے لیے دھلان فراہم کرتی ہے یا چھوٹے بڑے ندی نالوں ملنے سے دریا وجود میں آتا ہے اپنی تخلیق کے بعد دریا تین قسم کے کام انجام دیتا ہے دریا اپنے راستے میں آنے والی چٹانوں کو توڑتا ہے اس عمل کو کٹاو کہتے ہیں کٹاو کے ذریعے ٹوٹنے والی چٹانی مواد کو دریا اپنے ساتھ بہا کر لے جاتا ہے اس عمل کو انتقال کہتے ہیں دریا کا تیسرا اور آخری کام اس منتقل شدہ مواد کو کسی جگہ تے نشین کرنا ہے یہ کام عموما اس وقت ہوتا ہے جب دریا کی رفتار انتہائی سست ہوجاتی ہے
 دریا کے عمل کٹاو سے بننے والے خدوخال
 دریا کے عمل کٹاوسے درج ذیل خدوخال معرض وجود میں آتے ہیں

نما وادی v
پہاڑی علاقے میں دریا کی توڑپھوڑ کی وجہ سے اس کی گزرگاہ اترائی کی طرف گہری ہونا شروع ہوجاتی ہے اور اس کی شکل انگریزی کے حرف وی کی مانند ہوتی ہے اسےوی نما وادی کہتے ہیں پاکستان میں ایسی وادیاں عام طور پر شمالی علاقہ جات میں پائی جاتی ہیں اگر یہ وادی بہت گہری اور تنگ ہو تو اسے گارج کے نام سے پکارا جاتا ہے
 آبشار
 دریا کا فرش سخت اور نرم چٹانوں پر مبنی ہوتا ہے بعض اوقات سخت فرش کے نیچے نرم چٹانوں کا سلسلہ کافی گہرائی تک پایا جاتا ہے دریا کے کٹاو کے عمل سے جب فرش کی سخت چٹانیں ٹوٹ جاتی ہیں تو دریا نچلی نرم چٹانوں کو کافی گہرائی تک توڑتا چلا جاتا ہے بلندی سے نیچے گرتا ہے اس نقش کو آبشار کہتے ہیں
 فرشی گڑھے
 دریا کی پہاڑی منزل میں پانی کے بہاو ¿ کے دوران جب کوئی پتھر رگڑائی کے عمل سے گرداب یا بھنور بنائے تو اس طرح سے دریائی گزرگاہوں میں بننے والے نقوش فرشی گڑھے کہلاتے ہیں
 پیچ وخم اور نعل نما جھیل
 دریا کے رستے میں نرم اور سخت چٹانے آتی رہتی ہیں دریا نرم چٹانوں کو توڑتا اور سخت چٹانوں کے ارد گرد سے گزرتا ہوا اپنا راستہ بناتا جاتا ہے جس کی وجہ سے دریا کی گزر گاہ میں بیچ و خم بن جاتے ہیں بعض اوقات یہ پیچ و خم اتنے قریب آ جاتے ہیں کہ دریا انھے توڑ کر سیدھا بہنے لگتا ہے اور اس کے پہلو میں بچ جانے والے پانی سے ایک گولائی دار جھیل وجود میں آتی ہے نعل نما جھیل کہتے ہیں 
 دریا کے عمل تے نشینی سے بننے والے خدوخال
 سلابی میدان
 میدانی منزل میں دریا میں سیلاب آنے کی صورت میں پانی دریا کے کناروں سے نکل کر دور دور تک پھیل جاتا ہے اور جب واپس آتا ہے تو اپنے ساتھ لائی ہوئی مٹی کی تہیں پیچھے چھوڑ جاتا ہےاس طرح ایک ہموار میدان وجود میں آتا ہے جس سے سیلابی میدان کہتے ہیں
 قدرتی بند
 سیلابی میدان میں ہیں دریا کے کناروں کے ساتھ مٹی اور ریت کے جمع ہونے سے دریا کے کنارے سیلابی میدان سے اونچے ہو جاتے ہیں انہیں قدرتی بند کرتے ہیں
 ڈیلٹا
 جب دریا سمندر میں داخل ہونے لگتا ہے تو یہاں دھلوان بہت کم ہوجانے کی وجہ سے دریا کی رفتار انتہائی سست ہوجاتی ہے اور اپنے ساتھ لائے ہوئے مواد کو اپنی گزرگاہ میں تہ نشین کر دیتا ہے اور خود کی شاخوں میں تقسیم ہوگا ڈیلٹا کی شکل اختیار کرکے سمندر میں جا ملتاا ہے
 ہم نے دریا سے بننے والے مختلف خدوخال دریا کے کنارے زمینی خدوخال دریا کے عمل کٹاو سے بننے والے خدوخال اور دریا کے عمل تے نشینی سے بننے والے خدوخال کے بارے میں ہے جانا ہے امید ہے آپ کو دریا کی وجہ سے بننے والے مختلف خدوخال کے بارے میں کافی سمجھ آ گئی ہو گی

Post a Comment

0 Comments