Ghazal in Urdu By Azhera Naz وصل کے پھول چن رہی ہوں میں

 وصل کے پھول چن رہی ہوں میں

ایک غزل عزرا ناز

وصل کے پھول چن رہی ہوں میں

 ایک حسین خواب بن رہی ہوں میں

 جو کوئی اور سن نہیں پایا
 آہٹیں وہ بھی سن رہی ہوں میں

ایک عورت ہوں اور صدیوں سے
  باعث پاپ پن رہی ہوں میں 

وصل کے پھول چن رہی ہوں میں
 ایک حسین خواب بھول رہی ہوں میں

 تو مجھے کیسے بھول سکتا ہے
 تیرے نغموں کی دھن رہی ہوں میں

  یہ تیرا فن میری امانت ہے
 تیری وجہ سخن  رہی ہوں میں

 اپنی ہر ایک دعا کے بعد عذرا
 طالب حرف گن رہی ہوں  میں 

وصل کے پھول چن رہی ہوں میں
 ایک حسین خواب بھول رہی ہوں میں

ایک غزل عزرا ناز

Post a Comment

0 Comments