ینگز مایو اسٹفڈ ٹومیٹوز
آج ہم ینگز مایو اسٹفڈ ٹومیٹوز بنانے کا مکمل طریقہ کار مکمل جانے گے اس کے لیے سب سے پہلے اس کے اجزاء کے بارے میں جانتے ہیں
اجزاء
ینگز مانیز 2کھانے کے چمچ
چکن قیمہ ایک پاؤ
ٹماٹر 5 عدد
ٹماٹر پیوری آدھا کپ
لال مرچ آدھا چائے کا چمچ
دکنی مرچ حسب ذائقہ
بریڈ کرمز 1 کپ
میدہ 1 کپ
انڈے 3 عدد پھینٹ لیں
نمک حسب ذائقہ
کوکنگ آئل فرائی کے لئے
ینگز مایو اسٹفڈ ٹومیٹوزکی ترکیب
فرائنگ پین میں آئل ڈال کر ہلکی آنچ پر گرم کر لیں اور اس میں قیمہ ڈال کر ہلکی آنچ پر 5 منٹ تک بھون لیں۔
تمام ٹماٹروں کو درمیان سے کاٹ کر بیچ اور گودا نکال کر خالی کر لیں۔
ٹماٹر پیوری تیار کرنے کے لئے ٹماٹر کے گودے کو اچھی طرح بلینڈ کر لیں۔ لیجئے ٹماٹر پیوری تیار ہے۔
اب فرئنگ پین میں قیمہ کے ساتھ ساتھ ٹماٹر پیوری نمک دکنی لال مرچ اور ینگز مایونیز شامل کر کے اچھی طرح پکائیں یہاں تک کے پانی خشک ہو جائے۔اور قیمہ سے خوشبو آنے لگے۔ اس تیار قیمہ کو تھوڑا ٹھنڈا ہونے کے بعد خالی کئے ہوے ٹماٹروں میں بھر دیں۔
اب قیمہ سے بھرے ہوے ٹماٹروں پر اچھی طرح میدہ لگا کر انڈے میں ڈپ کریں اور پھر بریڈ کر مزکی کوئنگ کر لیں۔ ایک کوئنگ کے بعد انڈے میں ڈپ کریں اور ایک بار پھر بریڈ کر مزکی کوئنگ کر کے درمیانی آنچ پر گولڈ براؤن ہونے تک کڑاہی میں ڈیپ فرائی کر لیں۔
لیجئے مزید ینگز مایو اسٹفڈ ٹومیٹوز تیار ہیں اب ان ینگز مایو اسٹفڈ ٹومیٹوز کو آپ استعمال کر سکتے ہیں
0 Comments